فیفا ورلڈ کپ 2026میں امریکا اور آسٹریلیا اپنے گروپ ڈی کے اہم میچ میں کامیابی حاصل کرکے ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ پکی کرنے کے لئے میدان میں اتریں گے، جبکہ برازیل اپنادوسرا میچ ہیٹی کے خلاف کھیلے گا۔
امریکا اور آسٹریلیا کی نظریں ناک آؤٹ مرحلے پرمرکوز، برازیل آج ہیٹی کے مدمقابل ہوگا
واشنگٹن۔19جون (اے پی پی):فیفا ورلڈ کپ 2026میں امریکا اور آسٹریلیا اپنے گروپ ڈی کے اہم میچ میں کامیابی حاصل کرکے ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ پکی کرنے کے لئے میدان میں اتریں گے، جبکہ برازیل اپنادوسرا میچ ہیٹی کے خلاف کھیلے گا۔ای ایس پی این کے مطا بق میزبان ممالک میں شامل میکسیکو جنوبی کوریا کو 0-1 سے شکست دے کر آخری 32 مرحلے میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن چکا ہے، جبکہ سیئٹل میں ہونے والے مقابلے میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم بھی اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لے گی۔امریکا نے اپنے پہلے میچ میں پیراگوئے کو 1-4 سے شکست دے کر شاندار آغاز کیا تھا۔
کوچ موریسیو پوچیتینو کی قیادت میں امریکی ٹیم بھرپور اعتماد کے ساتھ میدان میں اترے گی اور ہوم سپورٹ سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرے گی۔دوسری جانب آسٹریلیا نے اپنے افتتاحی میچ میں ترکیہ کو 0-2 سے شکست دے کر سب کو حیران کر دیا تھا۔ اس کامیابی کے بعد آسٹریلوی ٹیم بھی بلند حوصلوں کے ساتھ امریکا کا سامنا کرے گی۔میچ سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان لفظی جنگ بھی دیکھنے میں آئی۔ ایک امریکی مبصر کے بیان، جس میں آسٹریلیا کو آسان حریف قرار دیا گیا تھا، نے آسٹریلوی حلقوں میں ردعمل پیدا کیا۔
آسٹریلیا کے کوچ ٹونی پوپووچ نے کہا کہ ان کی ٹیم اپنی کارکردگی سے جواب دے گی۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی فٹ بال عالمی سطح پر اپنا مقام منوانا چاہتی ہے اور ٹیم میدان میں بہترین کھیل پیش کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ادھر برازیل کی ٹیم بھی گروپ سی میں ہیٹی کے خلاف اپنا دوسرا میچ کھیلے گی اور کامیاب آغاز کے لیے کوشاں ہوگی ۔









