پشاور:گورنر خیبرپختونخوا سے اقلیتی برادری کے وفد کی ملاقات

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جمعہ کے روز اقلیتی برادری کے وفد سے ملاقات کی ہے۔گورنر ہاوس پشاور تر جمان کے مطابق وفد میں خیبرپختونخوا اسمبلی کے اقلیتی اراکین اسمبلی بابا گرپال سنگھ ، بہاری لال ، سریش کمار ، عسکر پرویز شامل تھے

پشاور۔ 19 جون (اے پی پی):پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جمعہ کے روز اقلیتی برادری کے وفد سے ملاقات کی ہے۔گورنر ہاوس پشاور تر جمان کے مطابق وفد میں خیبرپختونخوا اسمبلی کے اقلیتی اراکین اسمبلی بابا گرپال سنگھ ، بہاری لال ، سریش کمار ، عسکر پرویز شامل تھے ۔ وفد نے مردان بابو محلہ گوردوارہ میں فائرنگ سے گوردوارے کے نگران اور انکی اہلیہ کے دوہرے قتل پر گورنر خیبرپختونخوا کے کردار کو اقلیت دوستی قرار دیتے ہوئے انکا شکریہ ادا کیا ۔وفد نے بتایا کہ دوہرے قتل کا ملزم پولیس اہلکار ہے اسکی گرفتاری عمل میں لائی جاچکی ہے اسے کیفر کردار تک پہنچانا انتہائی ضروری ہے ۔وفد سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اقلیتی برادری نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ وابستگی میں لازوال کردار ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتیوں کی جان مال عزت و آبرو کا تحفظ ہماری زمہ داری ہے،معاشرے سے انتہاء پسندی کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسلام ، پاکستان اور سرکاری محکموں کا تشخص خراب کرنے والوں سے کسی قسم کی رعایت روا نہیں رکھی جائے گی۔ انہوں نے وفد کی نشان دہی پر اقلیتی برادری کی پولیس میں موجود نشستوں کو اقلیتی برادری ہی کو دینے کے مطالبہ پر انہیں اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔وفد میں مردان اقلیتی کمیونٹی اور جان بحق گوردوارہ انچارج کے قریبی عزیز جگت رام ، اشوک کپور ، راجو ، درشن ، سکھ راج بھی شامل تھے۔