چیف وائلڈ لائف رینجر کیپٹن (ر) محمد وسیم کی ہدایت پر ایڈیشنل چیف وائلڈ لائف رینجر مدثر حسن نے صوبہ کے تمام وائلڈ لائف افسران کو تاکید کی ہے کہ وہ اپنے اپنے دائرہ اختیار میں آنے والے وائلڈ لائف پارکس،چڑیا گھروں اور بریڈنگ سنٹرز میں جنگلی جانوروں ، پرندوں اور کی دیکھ بھال، تازہ پانی کی فراہمی ،موسمی شدت و حدت سے بچائو کے انتظامات اور سیاحوں کے حوالے …
افسران وائلڈ لائف پارکس سنٹرز کی دیکھ بھال یقینی بنائیں،چیف وائلڈ لائف رینجر
لاہور۔19جون (اے پی پی):چیف وائلڈ لائف رینجر کیپٹن (ر) محمد وسیم کی ہدایت پر ایڈیشنل چیف وائلڈ لائف رینجر مدثر حسن نے صوبہ کے تمام وائلڈ لائف افسران کو تاکید کی ہے کہ وہ اپنے اپنے دائرہ اختیار میں آنے والے وائلڈ لائف پارکس،چڑیا گھروں اور بریڈنگ سنٹرز میں جنگلی جانوروں ، پرندوں اور کی دیکھ بھال، تازہ پانی کی فراہمی ،موسمی شدت و حدت سے بچائو کے انتظامات اور سیاحوں کے حوالے سے سہولیات کو یقینی بنائیں۔ افسران اس امر کو یقینی بنائیں کہ ان کے زیر انتظام رکھے جانوروں وپرندوں کی خوراک معیار اور مقدار کے مطابق دی جارہی ہے،نیز متعلقہ راشن کمیٹی کے ذریعے روزانہ کی بنیاد پرفراہم کی جارہی ہے، تمام جانوروں و پرندوں کا باقاعدگی سے معائنہ کروائیں اور حسب ضرورت انکو ضروری ادویات فراہم کریں ۔انہوں نے کہا کہ یہ امر پیش نظر رہے کہ اس سلسلے میں اچانک دوروں کیلئے خصوصی انسپکشن ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں اور کسی بھی قسم کی غفلت کی صورت میں متعلقہ ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔









