ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی کی ہدایات کی روشنی میں شہریوں کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات منتقل کرنے کے لیے سیکرٹری آر ٹی اے ملک شیر بہادر کی جانب سےٹرانسپورٹ کرایوں پرعملدرآمد یقینی بنانے کے لیے خصوصی ایکشن جاری ہے
بھکر ،سیکرٹری آر ٹی اے کی جانب سےٹرانسپورٹ کرایوں پرعملدرآمد یقینی بنانے کے لیے خصوصی ایکشن جاری

مزید خبریں
بھکر۔ 22 جون (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی کی ہدایات کی روشنی میں شہریوں کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات منتقل کرنے کے لیے سیکرٹری آر ٹی اے ملک شیر بہادر کی جانب سےٹرانسپورٹ کرایوں پرعملدرآمد یقینی بنانے کے لیے خصوصی ایکشن جاری ہے۔اس سلسلہ میں مختلف مسافر بسوں اور پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی
جبکہ زائد کرایہ وصول کرنے والی گاڑیوں کے خلاف چالان کیے گئے اور متعدد گاڑیاں بند بھی کی گئیں۔سیکرٹری آر ٹی اے نے کہا کہ حکومتی احکامات کے مطابق مسافر کرایوں میں 15 فیصد کمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جاچکا ہےجس پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ مقررہ کرایوں سے زائد وصولی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی تاکہ عوام کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔








