ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان، بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی
ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک ،میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان

مزید خبریں
اسلام آباد۔23جون (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے جبکہ بعد از دوپہر بالائی خیبرپختونخوا ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔بالائی خیبر پختونخوا ، جنوبی پنجاب میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ چند مقامات پر بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا میں پاراچنار 08، دیر اپر ایک ، پنجاب میں ملتان ایئرپورٹ میں 4ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔منگل کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سبی 45، دالبندین، دادو، شہید بینظیر آباد میں 44ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظرمغربی ہواؤں کا کمزور سلسلہ ملک کے بالائی اور وسطی حصوں پر موجود ہے۔ بحیرۂ عرب سے کمزور مرطوب ہوائیں مشرقی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں جبکہ موسمی کم دباؤ مغربی بلوچستان اور ملحقہ علاقوں پر موجود ہے۔








