ایف آئی اے فیصل آباد کی کارروائی، بیرون ملک ملازمت کے نام پر فراڈ کرنے والا ملزم گرفتار
ایف آئی اے فیصل آبادکی کارروائی، اوورسیز ایمپلائمنٹ فراڈ کرنیوالے گروہ کا ایک اہم ملزم گرفتار

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 23 جون (اے پی پی):ایف آئی اے فیصل آباد نے اوورسیز ایمپلائمنٹ فراڈ کرنیوالے گروہ کے ایک اہم ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم کے خلاف بیرونِ ملک ملازمت کے نام پر دھوکہ دہی کے متعدد مقدمات درج ہیں،
ملزم کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔ متعلقہ حکام نے بتایا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کمپوزٹ سرکل فیصل آباد نے اوورسیز ایمپلائمنٹ فراڈ میں ملوث ایک اہم ملزم منیر حسین، مالک ایم/ایس یو کے ٹریڈرز، فیصل آباد کو گرفتار کر لیا ہے۔ملزم کے خلاف بیرونِ ملک ملازمت کے نام پر دھوکہ دہی کے متعدد مقدمات درج ہیں، جن میں FIR نمبر 06/26، FIR نمبر 15/26 اور FIR نمبر 530/25 شامل ہیں۔الزامات کے مطابق ملزم نے شہریوں کو نیوزی لینڈ میں ملازمت دلوانے کا جھانسہ دے کر ان سے تقریباً ایک کروڑ اسی لاکھ روپے (Rs. 18 Million) وصول کیے تاہم نہ تو انہیں بیرون ملک بھجوایا اور نہ ہی اپنی ذمہ داریاں پوری کیں۔ اس طرح ملزم نے شہریوں کو بھاری مالی نقصان پہنچایا۔ایف آئی اے نے ملزم کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ دورانِ تفتیش اس فراڈ نیٹ ورک کے دیگر ممکنہ سہولت کاروں اور متاثرین کے حوالے سے بھی معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔








