پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے پوڈکاسٹ کی 85ویں قسط جاری کر دی گئی ہے جس میں نوجوان فاسٹ بولر عبید شاہ نے خصوصی شرکت کی۔
پی سی بی پوڈکاسٹ کی 85ویں قسط جاری، نوجوان فاسٹ بولر عبید شاہ کی خصوصی شرکت

مزید خبریں
لاہور۔24جون (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے پوڈکاسٹ کی 85ویں قسط جاری کر دی گئی ہے جس میں نوجوان فاسٹ بولر عبید شاہ نے خصوصی شرکت کی۔ پوڈکاسٹ کے دوران عبید شاہ نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) کے ریڈ بال کیمپ میں اپنی شرکت اور وہاں حاصل ہونے والے تجربات پر تفصیل سے گفتگو کی۔انہوں نے آئندہ کرکٹ سیزن کی تیاریوں، اپنی فٹنس اور کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے منصوبوں پر بھی اظہار خیال کیا۔ عبید شاہ نے پاکستان شاہینز کے دورہ انگلینڈ کے دوران حاصل ہونے والے تجربات کو اپنے کیریئر کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس دورے نے انہیں مختلف حالات میں کھیلنے کا موقع فراہم کیا۔نوجوان فاسٹ بولر نے ایچ بی ایل پی ایس ایل میں شرکت کو بھی اپنے لیے ایک اہم مرحلہ قرار دیا اور کہا کہ لیگ میں سینئر اور بین الاقوامی کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے سے ان کی صلاحیتوں میں نکھار آیا۔ عبید شاہ نے اپنے بڑے بھائی نسیم شاہ سے سیکھنے کے عمل پر بھی گفتگو کی اور کہا کہ ان کی رہنمائی ان کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوتی ہے۔پوڈکاسٹ کے اختتام پر عبید شاہ نے اپنے مستقبل کے اہداف سے آگاہ کرتے ہوئے پاکستان کی نمائندگی کرنے اور قومی ٹیم میں مستقل جگہ بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔








