نوشہرہ ورکاں، تحصیل بار کے سالانہ انتخابات 2027-28 کیلئے الیکشن بورڈ تشکیل دیدیا گیا

تحصیل بار نوشہرہ ورکاں کے سالانہ انتخابات 2027-28 کیلئے الیکشن بورڈ تشکیل، سلیم عارف چیمہ چیئرمین مقرر کر دیا گیا،بتایا گیا ہے

نوشہرہ ورکاں ۔ 24 جون (اے پی پی):تحصیل بار نوشہرہ ورکاں کے سالانہ انتخابات 2027-28 کیلئے الیکشن بورڈ تشکیل، سلیم عارف چیمہ چیئرمین مقرر کر دیا گیا،بتایا گیا ہے کہ صدر تحصیل بار ایسوسی ایشن نوشہرہ ورکاں ابوذر مہدی ایڈووکیٹ ہائیکورٹ نے اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے تحصیل بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 2027-28 کے انعقاد کے لیے الیکشن بورڈ تشکیل دے دیا ہے ،اعلامیے کے مطابق سینئر رکن بار سلیم عارف چیمہ ایڈووکیٹ کو الیکشن بورڈ کا چیئرمین نامزد کیا گیا ہے، جبکہ چوہدری محمد عباس گجر ایڈووکیٹ، راؤ محمد عرفان خان ایڈووکیٹ، چوہدری ظہیر اکرم گورایہ ایڈووکیٹ اور چوہدری حسن ولایت تارڑ ایڈووکیٹ الیکشن بورڈ کے ممبران ہوں گے۔الیکشن بورڈ تحصیل بار ایسوسی ایشن نوشہرہ ورکاں کے آئندہ سالانہ انتخابات کے انعقاد اور انتخابی عمل کی نگرانی کے فرائض انجام دے گا۔

مزید خبریں