مالی سال 25-2024 کی بابت زائد زر اور تخصیصات کی تفصیل قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئی جس کی کل مالیت 2087 ارب 57 کروڑ روپے سے زائد ہے۔
مالی سال 25-2024 کی بابت زائد زر اور تخصیصات کی تفصیل قومی اسمبلی میں پیش

مزید خبریں
اسلام آباد۔24جون (اے پی پی):مالی سال 25-2024 کی بابت زائد زر اور تخصیصات کی تفصیل قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئی جس کی کل مالیت 2087 ارب 57 کروڑ روپے سے زائد ہے۔
بدھ کو قومی اسمبلی میں پیش کئے گئے زائد مطالبات زر و تخصیصات برائے مالی سال 25-2024 کے تحت الائونسز کہن سالی و پنشن 66 کروڑ 28 لاکھ، غیر ملکی قرضہ جات کی ادائیگی ایک ارب 54 کروڑ 81 لاکھ، قلیل المیعاد بیرونی قرضوں کی ادائیگی 3 کروڑ 28 لاکھ، ملکی قرضہ جات کے مصارف 169 ارب 32 کروڑ 22 لاکھ، ملکی قرضہ جات کی ادائیگی 1915 ارب 92 کروڑ 43 لاکھ، وفاقی ٹیکس محتسب 8 کروڑ 15 لاکھ روپے شامل ہیں۔
اس کے علاوہ مالی سال 17-2016 ، 25-2024 کے بھی 9 مطالبات زر کی ایوان سے منظوری لی گئی۔ وزیر خزانہ نے اس کے علاوہ مالی سال 25-2024 کے حکومت پاکستان کے مدبندی حسابات اور وفاقی حسابات سے متعلق آڈیٹر جنرل پاکستان کی آڈٹ رپورٹس برائے آڈٹ سال 26-2025 بھی قومی اسمبلی کے سامنے پیش کئے۔








