ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر افتخار خان کی ہدایت پر ٹریننگ ونگ انچارج ملک ریاض کی نگرانی میں ریسکیو 1122 پشاور کے ٹریننگ ونگ نے جنرل الیکٹرک ہائیڈرو پاور ورسک ڈیم کے افسران و اہلکاروں کے لئے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا
ریسکیو 1122 پشاورکی جانب سے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

مزید خبریں
پشاور۔ 24 جون (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر افتخار خان کی ہدایت پر ٹریننگ ونگ انچارج ملک ریاض کی نگرانی میں ریسکیو 1122 پشاور کے ٹریننگ ونگ نے جنرل الیکٹرک ہائیڈرو پاور ورسک ڈیم کے افسران و اہلکاروں کے لئے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ترجمان ریسکیو 1122پشاور کے مطابق تربیتی سیشن کے دوران شرکاکو ابتدائی طبی امداد، قلبی و تنفسی بحالی ، ایمرجنسی مریض منتقلی اور آگ لگنے کی صورت میں حفاظتی تدابیر و فائر فائٹنگ کے بنیادی اصولوں کے حوالے سے عملی تربیت فراہم کی گئی۔ورکشاپ کا مقصد ادارے کے عملے کی ہنگامی حالات میں بروقت، مؤثر اور محفوظ ردعمل کی صلاحیتوں کو بہتر بنانا اور انہیں کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ضروری مہارتوں سے آراستہ کرنا تھا۔تربیت کے اختتام پر شرکاکو ہنگامی صورتحال میں جان و مال کے تحفظ، فوری رسپانس اور حفاظتی اقدامات کے حوالے سے مفید رہنمائی بھی فراہم کی گئی۔








