عراق نے پاکستانی زائرین کے لیے ویزا شرائط جاری کر دی ہیں ۔ وزارت مذہبی امور نے زائرین اور زیارت گروپ آرگنائزرز کو عراقی ویزا قوانین پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق عراق کی طرف سے جاری ویزا شرائط میں کہا گیا ہے کہ فیملی ویزا پر اکیلے سفر کرنے والے افراد کو عراق میں داخلے کی اجازت نہیں …
عراق نے پاکستانی زائرین کیلئے ویزا شرائط جاری کر دیں

مزید خبریں
اسلام آباد۔24جون (اے پی پی):عراق نے پاکستانی زائرین کے لیے ویزا شرائط جاری کر دی ہیں ۔ وزارت مذہبی امور نے زائرین اور زیارت گروپ آرگنائزرز کو عراقی ویزا قوانین پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق عراق کی طرف سے جاری ویزا شرائط میں کہا گیا ہے کہ فیملی ویزا پر اکیلے سفر کرنے والے افراد کو عراق میں داخلے کی اجازت نہیں ملے گی۔
50 سال سے کم عمر اکیلے مرد زائرین کے عراق میں داخلے پر پابندی ہوگی۔ویزا مسترد ہونے یا انٹری نہ ملنے کی صورت میں ویزا فیس واپس نہیں ہوگی۔عاشورہ اور اربعین کے لیے ایک ہی ویزا استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔عراقی ویزا صرف 30 دن کے لیے کارآمد ہوگا۔زائد قیام پر جرمانے، بے دخلی اور تاحیات عراق میں داخلے پر پابندی عائد ہوگی۔پاکستانی زائرین کے پاسپورٹ عراق پہنچنے پر عراقی امیگریشن حکام کی تحویل میں رہیں گے۔








