گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے بدھ کے روز گورنر ہائوس پشاور میں ضلع اورکزئی کے ایک وفد نے ملاقات کی۔گورنر ہائوس پشاور تر جمان کے مطابق وفد کی قیادت پاکستان پیپلز پارٹی ضلع اورکزئی کے صدر اقبال حسین نے کی۔
گورنر خیبرپختونخوا سے ضلع اورکزئی کے ایک وفد کی ملاقات

مزید خبریں
پشاور۔ 24 جون (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے بدھ کے روز گورنر ہائوس پشاور میں ضلع اورکزئی کے ایک وفد نے ملاقات کی۔گورنر ہائوس پشاور تر جمان کے مطابق وفد کی قیادت پاکستان پیپلز پارٹی ضلع اورکزئی کے صدر اقبال حسین نے کی۔
فد نے گورنر کو سرکاری اداروں میں روزگار کے مواقع، اورکزئی میں پڑوسی اضلاع کی طرز پر اساتذہ کی تعطیلات سے متعلق پالیسی کے نفاذ، نادرا کے ایک اہلکار کے تبادلے سے متعلق مسائل اور مقامی ترقیاتی و عوامی فلاحی منصوبوں کے لیے مالی معاونت کی ضرورت سے آگاہ کیا۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے وفد کے مسائل سنے اور یقین دلایا کہ ان معاملات پر متعلقہ اداروں اور حکام سے رابطہ کیا جائے گا اور ان کے حل کے لیے مؤثر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔








