ریجنل ڈائریکٹر صوبائی محتسب لاڑکانہ علی اکبر جاگیرانی کی ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس قمبر میں کھلی کچہری

لاڑلانہ۔ 24 جون (اے پی پی):ریجنل ڈائریکٹر صوبائی محتسب لاڑکانہ علی اکبر جاگیرانی نے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس قمبر میں کھلی کچہری منعقد کی جس میں انہوں نے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر قمبرشہدادکوٹ کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمین، ریٹائرڈ ملازمین اور فوت شدہ ملازمین کے ورثاء کے مسائل بغیر تاخیر حل کیے جائیں تاکہ انہیں کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ کھلی کچہری میں ملازمین …

لاڑلانہ۔ 24 جون (اے پی پی):ریجنل ڈائریکٹر صوبائی محتسب لاڑکانہ علی اکبر جاگیرانی نے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس قمبر میں کھلی کچہری منعقد کی جس میں انہوں نے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر قمبرشہدادکوٹ کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمین، ریٹائرڈ ملازمین اور فوت شدہ ملازمین کے ورثاء کے مسائل بغیر تاخیر حل کیے جائیں تاکہ انہیں کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

کھلی کچہری میں ملازمین کی بقایا تنخواہوں، جی پی فنڈ، پنشن، سرکاری ملازمین، ریٹائرڈ ملازمین اور فوت شدہ ملازمین کے کیسز کے حوالے سے ہدایات دیتے ہوئے کہا گیا کہ ملازمین کے جائز مسائل فوری طور پر حل کیے جائیں، شکایات کا جلد ازالہ کیا جائے اور انہیں درست طریقے سے ان کے مسائل کے متعلق آگاہی فراہم کی جائے۔کھلی کچہری میں مختلف محکموں کے سرکاری اور ریٹائرڈ ملازمین نے اپنی شکایات پیش کیں، جن کے حل کے لیے ریجنل ڈائریکٹر صوبائی محتسب لاڑکانہ علی اکبر جاگیرانی نے موقع پر احکامات جاری کیے اور کہا کہ کھلی کچہری منعقد کرنے کا مقصد شکایات کے ازالے کے ساتھ ملازمین کو فوری اور کم خرچ انصاف فراہم کرنا بھی ہے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر قمبر شہدادکوٹ عبدالرؤف سومرو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمین کے مسائل کے فوری حل کے لیے تیز اقدامات کیے جا رہے ہیں اور موصول ہونے والی تمام درخواستوں پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملازمین کے جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس ماہ کی 19 تاریخ کو فنانس سیکریٹری نے پنشن کی مد میں قسط جاری کی، جس کے بعد محکمہ تعلیم کے زیر التواء ریٹائرمنٹ اور بیوہ کے کیسز نمٹا دیے گئے اور اس وقت ہمارے پاس کوئی کلیم زیر التواء نہیں ہے۔23 تاریخ کو محکمہ تعلیم میں این سی ایچ ڈی کے اساتذہ کے لیے تین ماہ کے وظیفے کی ادائیگی کا عمل رات گئے تک مکمل کیا گیا۔ اے جی سندھ اور فنانس سیکریٹری کی ہدایت کے مطابق جون ماہ کی تنخواہوں اور پنشن کا پے رول پہلے ہی بینک کو بھیجا جا چکا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ مالی سال کا آخری مہینہ جاری ہے،اس لیے عوام الناس کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ اگر کسی ٹھیکیدار یا وینڈر کو چیک جاری ہوا ہے تو وہ بروقت بینک میں جمع کرا دے کیونکہ ان چیکس کی مدت 30 جون تک ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ پنشن کی مد میں اللہ دتو سیال کو 27,77,825 روپے کمیوٹیشن، اختر علی ناریجو کو 11,62,130 روپے کمیوٹیشن، مسمات صفیہ کو 1,73,267 روپے گریجویٹی، محمد علی ریٹائرڈ بیلدار کو 35,420 روپے اور صفدر علی بھٹی کو 55,590 روپے پنشن ادا کی گئی۔اس موقع پر ایڈیشنل اکاؤنٹس آفیسر محمد آصف اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔