شہریوں کی سہولت کیلئے احسن اقدام،ایل ڈی اے میں بروز ہفتہ تمام دفاتر کھلے رہیں گے، طاہر فاروق

شہریوں کی سہولت کیلئے 27 جون کو ایل ڈی اے کے تمام دفاتر کھلے رہیں گے

لاہور۔24جون (اے پی پی):ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر شہریوں کی سہولت کیلئے ایل ڈی اے میں بروز ہفتہ 27جون تمام دفاتر کھلے رہیں گے۔

مالی سال 26۔2025کے اختتام پر شہریوں کی سہولت کیلئے ایل ڈی اے سٹیزن فیسلیٹیشن سنٹر اور دیگر تمام دفاتر 27جون کو کھلے رہیں گے۔ایل ڈی اے سٹیزن فیسلیٹیشن سنٹراور اور تمام سیکشن میں معمول کے اوقات کار کے مطابق کام ہوگا۔ ایل ڈی اے سٹیزن فیسلیٹیشن سنٹر پیر 29جون اور منگل 30جون کوبھی صبح9سے رات 9بجے تک کھلا رہے گا۔شہریوں کی سہولت کے لیے سٹیزن فیسلیٹیشن سنٹر پر خدمات کی فراہمی جاری رہے گی۔ سٹیزن فیسلیٹیشن سنٹرپرمالی سال کے اختتام سے قبل درخواستوں کی وصولی ودیگر عوامی خدمات جاری رہیں گی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پرڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ایل ڈی اے نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔