فیصل آباد میں 9 اور 10 محرم الحرام کیلئے سکیورٹی پلان جاری

فیصل آباد میں 9 اور 10 محرم الحرام کیلئے سکیورٹی پلان جاری کر دیا ہے۔ضلع بھر میں 163مجالس اور246 جلوس منعقد ہوں گے، ہزار سے زائد افسران و جوان سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔ ترجمان فیصل آباد پولیس طارق جٹ نے بتایا کہ سی پی او فیصل آباد تنویر حسین کی ہدایت پر 9 اور 10 محرم الحرام کا سکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا۔ ضلع بھر میں 163مجالس …

فیصل آباد۔ 24 جون (اے پی پی):فیصل آباد میں 9 اور 10 محرم الحرام کیلئے سکیورٹی پلان جاری کر دیا ہے۔ضلع بھر میں 163مجالس اور246 جلوس منعقد ہوں گے، ہزار سے زائد افسران و جوان سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔ ترجمان فیصل آباد پولیس طارق جٹ نے بتایا کہ سی پی او فیصل آباد تنویر حسین کی ہدایت پر 9 اور 10 محرم الحرام کا سکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا۔ ضلع بھر میں 163مجالس منعقد اور246 جلوس برآمد ہوں گے۔فول پروف سکیورٹی کیلئے فیصل آباد پولیس کے 8 ہزار سے زائد افسران و جوان تعینات کئے گئے ہیں ۔جلوس و مجالس کے داخلی وخارجی راستوں پر واک تھروگیٹس نصب کیے گئے ہیں جلوس میں شامل ہونے والے افراد کی تلاشی بذریعہ میٹل ڈیٹکٹر یقینی بنائی جائے گی۔شہر میں ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے متبادل ٹریفک پلان بھی ترتیب دیا گیا ہے۔ امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کیلئے فیصل آباد پولیس ہر لمحہ کوشاں ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ تمام مذہبی اجتماعات کو بلا تفریق فول پروف سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔ انٹری پوائنٹ،امام بارگاہوں،جلوسوں کے روٹ کی بذریعہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے بھی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔ایلیٹ فورس اور ڈولفن فورس کی ٹیمیں میں مین جلوس کے ہمراہ اور سٹی ایریا میں گشت کرتی رہے گی۔ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے دیگر ریزرو ہائے پولیس لائن اور تھانہ ویمن میں موجود رہے گی ۔