گورنر خیبرپختونخوا سے صرافہ، زرگران اور جیولری ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات
گورنر خیبرپختونخوا سے صرّافہ، زرگران، جیمز اینڈ جیولری ٹریڈرز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے وفد کی ملاقات

مزید خبریں
پشاور۔ 24 جون (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے بدھ کے روز صرّافہ، زرگران، جیمز اینڈ جیولری ٹریڈرز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے ایک وفد نے ملاقات کی۔
گورنر ہاوس پشاور تر جمان کے مطابق وفد کی قیادت ایسوسی ایشن کے صدر امین حسین بابر نے کی۔وفد نے گورنر کو جیمز اینڈ جیولری سیکٹر کو درپیش مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں بے پناہ استعداد رکھنے کے باوجود اس شعبے کو مطلوبہ توجہ نہیں دی جا رہی۔ وفد نے اس شعبے کی برآمدات، ریونیو میں اضافے اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کی صلاحیت پر بھی روشنی ڈالی۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جیمز اینڈ جیولری سیکٹر کی اہمیت اور صوبائی معیشت میں اس کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا قیمتی پتھروں اور معدنی وسائل کے حوالے سے خصوصی اہمیت کا حامل ہے اور اس شعبے کی ترقی سے روزگار اور برآمدات میں نمایاں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔گورنر نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ ان کے مسائل اور تجاویز کو متعلقہ وفاقی اداروں اور محکموں کے ساتھ اٹھائیں گے تاکہ جیمز اینڈ جیولری سیکٹر کی ترقی اور درپیش مسائل کے حل کئے جاسکیں۔








