محرم الحرام کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے میپکو ریجن بھر میں خصوصی انتظامات مکمل کر لیے گئے

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گل محمد زاہد کی ہدایت پر محرم الحرام کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے میپکو ریجن بھر میں خصوصی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ تمام آپریشن سرکلز

ملتان۔ 24 جون (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گل محمد زاہد کی ہدایت پر محرم الحرام کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے میپکو ریجن بھر میں خصوصی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ تمام آپریشن سرکلز، ڈویژنز اور سب ڈویژنز کی ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں اور بجلی کے نظام کی مسلسل نگرانی جاری ہے۔میپکو حکام نے ملتان، میلسی اور رحیم یار خان میں جلوسوں اور مجالس کے روٹس کا دورہ کرکے بجلی کی فراہمی اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔

رحیم یار خان میں جلوس کے راستوں پر لٹکتی تاریں درست کی گئیں، نئے پول نصب کیے گئے اور دیگر تکنیکی مسائل حل کیے گئے۔ترجمان میپکو کے مطابق محرم الحرام کے دوران خصوصی ٹیمیں اور شکایات مراکز 24 گھنٹے فعال رہیں گے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری کارروائی کی جا سکے۔