ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) لورالائی کی زیرصدارت اجلاس، لینڈ ریکارڈ کی بہتری اور دیگر ریونیو معاملات کا جائزہ
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) لورالائی کی زیرصدارت اجلاس، لینڈ ریکارڈ کی بہتری اور دیگر ریونیو معاملات کا جائزہ

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 24 جون (اے پی پی):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) لورالائی محمد اسماعیل مینگل کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر بوری، اسسٹنٹ کمشنر میختر، تحصیلداران، نائب تحصیلداران اور متعلقہ ریونیو عملے نے شرکت کی۔اجلاس میں زرعی انکم ٹیکس، سرکاری واجبات کی وصولی، ریونیو اہداف، لینڈ ریکارڈ کی بہتری، سرکاری اراضی کے تحفظ، اور دیگر اہم ریونیو معاملات کا جائزہ لیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) محمد اسماعیل مینگل نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ زرعی انکم ٹیکس اور دیگر سرکاری واجبات کی وصولی کے مقررہ اہداف کے حصول کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
انہوں نے متعلقہ افسران پر زور دیا کہ ریونیو ریکارڈ کو ہر لحاظ سے درست اور اپ ڈیٹ رکھا جائے اور سرکاری اراضی پر ناجائز قبضوں کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ریونیو سے متعلق امور میں شفافیت، جوابدہی اور بروقت رپورٹنگ کو یقینی بنایا جائے تاکہ حکومتی محصولات میں اضافہ اور عوامی خدمات کی فراہمی کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔اجلاس کے اختتام پر مختلف ریونیو امور کے حوالے سے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں اور اہداف کے حصول کے لیے باہمی رابطے اور نگرانی کے نظام کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔








