پی ٹی اے کی نیٹ ورک اپ گریڈیشن سرگرمیاں 24 سے 25 جون صبح چھ بجے تک جاری رہیں گی

پی ٹی اے کی نیٹ ورک اپ گریڈیشن سرگرمیاں 25 جون صبح 6 بجے تک جاری رہیں گی

اسلام آباد۔24جون (اے پی پی):پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کہا ہے کہ 24 جون شام پانچ بجے سے 25 جون صبح چھ بجے تک نیٹ ورک اپ گریڈیشن سرگرمی کے باعث آن لائن موبائل ڈیوائس رجسٹریشن سسٹم کی خدمات میں وقفے وقفے سے تعطل یا عارضی عدم دستیابی کا سامنا ہو سکتا ہے۔

بدھ کو جاری بیان کے مطابق پی ٹی اے کی تکنیکی ٹیمیں اپ گریڈیشن کے عمل کی نگرانی کر رہی ہیں تاکہ صارفین پر اس کے اثرات کو کم سے کم رکھا جا سکے اور خدمات کو جلد از جلد مکمل طور پر بحال کیا جا سکے۔