کمشنر اور آر پی او ڈیرہ غازی خان کا جام پور کا دورہ، محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام، فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ اور عزاداران کو محفوظ ماحول کی فراہمی کے لیے ضلعی انتظامیہ اور پولیس متحرک ہے۔ کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن اشفاق احمد چوہدری نے ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) محمد اظہر اکرم کے ہمراہ جام پور کا دورہ کیا

ڈیرہ غازی خان ۔ 24 جون (اے پی پی):محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام، فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ اور عزاداران کو محفوظ ماحول کی فراہمی کے لیے ضلعی انتظامیہ اور پولیس متحرک ہے۔ کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن اشفاق احمد چوہدری نے ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) محمد اظہر اکرم کے ہمراہ جام پور کا دورہ کیا۔اس موقع پر ڈی پی او راجن پور عمران مرزا اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔دورے کے دوران کمشنر اور آر پی او نے علمائے کرام، امن کمیٹی کے اراکین، مجالس و جلوسوں کے منتظمین اور سکیورٹی پر مامور اہلکاروں سے ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے امن و امان کے قیام، بین المسالک ہم آہنگی اور مذہبی رواداری کے فروغ میں علماء اور امن کمیٹی کے کردار کو سراہتے ہوئے ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔اعلیٰ حکام نے مختلف امام بارگاہوں، مجالس کے مقامات اور جلوسوں کے روٹس کا تفصیلی معائنہ کیا۔

اس موقع پر سکیورٹی انتظامات، نگرانی کے نظام، ٹریفک مینجمنٹ، صفائی ستھرائی، روشنی اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے حساس مقامات پر فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے اور نگرانی کے مؤثر نظام کو مزید مضبوط کرنے کی ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر کمشنر اشفاق احمد چوہدری اور آر پی او محمد اظہر اکرم نے ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں اور سکیورٹی رضاکاروں سے بھی ملاقات کی اور ان کے جذبے، فرض شناسی اور خدمات کو سراہا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ محرم الحرام کے دوران مکمل چوکس رہتے ہوئے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہر وقت تیار رہا جائے۔انہوں نے مجالس اور جلوسوں کے منتظمین نے انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے کیے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مکمل تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔