گورنر خیبرپختونخوا سے پاکستان پیپلز پارٹی اپر کوہستان کے ضلعی صدر ملک حجاب خان کی ملاقات

ورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے بدھ کے روزگورنر ہائوس پشاور میں پاکستان پیپلز پارٹی اپر کوہستان کے ضلعی صدر ملک حجاب خان نے ملاقات کی۔گورنر ہائوس پشاور تر جمان کے مطابق ملاقات کے دوران خیبرپختونخوا کی مجموعی سیاسی صورتحال اور صوبے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا گیا۔

پشاور۔ 24 جون (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے بدھ کے روزگورنر ہائوس پشاور میں پاکستان پیپلز پارٹی اپر کوہستان کے ضلعی صدر ملک حجاب خان نے ملاقات کی۔گورنر ہائوس پشاور تر جمان کے مطابق ملاقات کے دوران خیبرپختونخوا کی مجموعی سیاسی صورتحال اور صوبے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر پارٹی کو نچلی سطح تک فعال بنانے، کارکنوں سے رابطوں کو مؤثر بنانے اور صوبے بھر میں پارٹی کی تنظیمی سرگرمیوں کو مزید وسعت دینے کے مختلف پہلوؤں پر بھی گفتگو ہوئی۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی خدمت، جمہوری اقدار اور کارکنوں کی سیاسی تربیت پر یقین رکھتی ہے اور پارٹی کو صوبے کے ہر ضلع اور تحصیل میں مزید مضبوط اور متحرک بنانے کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔