ستھرا پنجاب کا صفائی آپریشن، 254 گاڑیوں اور1900 سے زائد ورکرز نے17ہاٹ سپاٹس ایریاز کلیئر کئے

:ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کی جانب سے لاہور کے حسن کو بحال رکھنے کیلئے راوی ٹائون اور اس سے ملحقہ علاقوں میں خصوصی صفائی آپریشن پر عملہ متحرک رہا

لاہور۔24جون (اے پی پی):ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کی جانب سے لاہور کے حسن کو بحال رکھنے کیلئے راوی ٹائون اور اس سے ملحقہ علاقوں میں خصوصی صفائی آپریشن پر عملہ متحرک رہا۔ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی بابر صاحب دین کی ہدایت پرراوی ٹائون میں254 آپریشنل گاڑیاں ،1900سے زائد صفائی عملہ اور افسران تینوں شفٹوں میں تعینات رہے جبکہ347 لوڈر رکشے راوی ٹائون میں ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن پر مامور ہیں۔

خصوصی صفائی انتظامات کے تحت ستھرا پنجاب کے عملے نے لطیف چوک، بیگم کوٹ، شمع کالونی اور بارہ دری میں ویسٹ کلیئرنس اور مینوئل سویپنگ کا عمل مکمل کیا جبکہ بھٹو کالونی، بس سٹاپ شاہدرہ ٹائون،حاجی کوٹ، کالا خطائی روڈ سمیت17ہاٹ اسپاٹس ایریاز اور پلاٹس کی کلیئرنس بھی یقینی بنائی گئی۔ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی بابر صاحب دین کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلی مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب کے تحت تمام ٹائونز کو مرحلہ وار زیرو ویسٹ بنانے کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں۔شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔

شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ صفائی سے متعلق شکایات کے فوری ازالے کیلئے ستھرا پنجاب کی ہیلپ لائن 1139 پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔