ڈی جی ریسکیو 1122 خیبر پختونخواکا کوہاٹی پشاور میں قائم سپریم کمانڈ پوسٹ کا دورہ
ڈی جی ریسکیو 1122 خیبر پختونخواکا کوہاٹی پشاور میں قائم سپریم کمانڈ پوسٹ کا دورہ

مزید خبریں
پشاور۔ 25 جون (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا شاہ فہد نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر پشاور افتخار خان کے ہمراہ کوہاٹی پشاور میں قائم سپریم کمانڈ پوسٹ کا دورہ کیا اور محرم الحرام کے دوران عزاداروں کو فراہم کی جانے والی ایمرجنسی خدمات اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ا
س موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر افتخار خان نے ڈائریکٹر جنرل کو تعینات ریسکیو اہلکاروں، ایمبولینسز، میڈیکل پوسٹس، کنٹرول روم آپریشنز اور عزاداروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق بریفنگ دی۔ ڈائریکٹر جنرل شاہ فہد نے ریسکیو اہلکاروں کی پیشہ ورانہ کارکردگی اور جذبہ خدمت کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ محرم الحرام کے دوران عوام اور عزاداروں کو بروقت، مؤثر اور معیاری ایمرجنسی خدمات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 عوام کی جان و مال کے تحفظ کےلیے مکمل طور پر الرٹ اور ہمہ وقت تیار ہے۔








