پاکستان سمیت دنیا بھر میں تشدد کے خلاف عالمی دن کل منایا جائے گا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں تشدد کے خلاف عالمی دن کل منایا جائے گا

اسلام آباد۔25جون (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھر میں تشدد کے خلاف عالمی دن جمعہ26 جون کو منایا جائے گا۔اس دن کے منانے کا بنیادی مقصدتشدد سے متاثرہ افراد کی بحالی ،انصاف کی فراہمی اورتشدد کے خاتمہ کیلئے عوامی شعور اجاگر کرنا ہے ۔

عالمی دن کے موقع پر سرکاری، غیر سرکاری، حقوق انسانی اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا تاکہ نسل انسانی پر تشدد جیسے جرم کے حوالہ سے آگاہی فراہم کی جائے اور اس کے خا تمہ کیلئے آواز بلند کی جائے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں انسانوں پر تشددکے خاتمہ کا عالمی دن پہلی مرتبہ26جون 1998 کو منایا گیا۔ایک رپورٹ کے مطابق تشدد کے واقعات انسانی حقوق کی پامالیوں میں سب سے نمایاں ہیں جس سے لاکھوں خاندان متاثر ہیں ۔