ہری پور،ہزارہ موٹروے پر ہائی ایس حادثے کا شکار،8 افراد زخمی
ہری پور،ہزارہ موٹروے پر ہائی ایس حادثے کا شکار،8 افراد زخمی

مزید خبریں
ہری پور۔ 25 جون (اے پی پی):ہری پور میں ہزارہ موٹروے پر شاہ مقصود انٹرچینج کے قریب ٹیوٹا ہائی ایس ٹائر پھٹنے کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں چار خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی میڈیکل ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ٹراما سنٹر منتقل کردیا،متاثرہ خاندان شمالی علاقہ جات کی سیاحت کے بعد اسلام آباد واپس جا رہا تھا کہ راستے میں یہ حادثہ پیش آیا۔








