وزیراعظم شہباز شریف کا سینئر صحافی افتخار احمد کو ٹیلیفون، بھائی کے انتقال پر تعزیت کی
وزیراعظم شہباز شریف کا سینئر صحافی افتخار احمد کو ٹیلیفون، بھائی کے انتقال پر تعزیت کی

مزید خبریں
اسلام آباد۔25جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سینئر صحافی افتخار احمد کو ٹیلیفون کرکے ان کے بھائی آغا اقبال احمد خان کے انتقال پر تعزیت کی۔
جمعرات کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے آغا اقبال احمد خان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحوم کیلئے مغفرت اور اہل خانہ کیلئے صبر و استقامت کی دعا کی۔