"یومِ عاشورہ پر جامع سکیورٹی انتظامات پُرامن عزاداری، عوامی تحفظ اور امن و امان کے قیام کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔”
یوم عاشور پر بلوچستان بھرمیں امن و امان کے لیے32 ہزار سیکورٹی اہلکار تعینات ہیں، انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان محمد طاہر

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 26 جون (اے پی پی):انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان محمد طاہر نے کہا ہے کہ یوم عاشور پر بلوچستان بھر میں تقریباً 32 ہزار سیکورٹی اہلکار تعینات ہیں،بلوچستان میں 68 جلوسوں کو حساسیت کے لحاظ سے مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا،
جمعہ کوصوبے بھر میں 27 جلوس برآمد ہوئے ،سب سے بڑا اور اہم جلوس کوئٹہ کا ہے،محرم الحرام کے سیکیورٹی انتظامات گزشتہ برسوں کے مقابلے میں مزید مؤثر بنائے گئے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے کوئٹہ میں یوم عاشور کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کیا۔ آئی جی پولیس محمد طاہرنے کہا کہ کوئٹہ میں 8 ہزار سیکیورٹی اہلکار ڈیوٹی پر مامور تھے۔ انجمن تاجران، اہل سنت اور اہل تشیع کے تعاون سے پرامن ماحول برقرار رہا۔ بلوچستان میں 68 جلوسوں کو حساسیت کے لحاظ سے مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا۔








