وزیر اعظم شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے

وزیر اعظم محمد شہباز شریف آج ہفتہ کو ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم پاکستان نیول اکیڈمی، پی این ایس رہبر، کراچی میں منعقدہ 125 مڈشپ مین اور 33ویں شارٹ سروس کمیشن (ایس ایس سی ) کورس کی پاسنگ آؤٹ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

اسلام آباد۔27جون (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف آج ہفتہ کو ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم پاکستان نیول اکیڈمی، پی این ایس رہبر، کراچی میں منعقدہ 125 مڈشپ مین اور 33ویں شارٹ سروس کمیشن (ایس ایس سی ) کورس کی پاسنگ آؤٹ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

وزیر اعظم کورسز کے دوران اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس میں اعزازات تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ کیڈٹس اور ان کے والدین سے ملاقات بھی کریں گے، وزیر اعظم تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف اور وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی وزیرِاعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

 

مزید خبریں