یومِ عاشور کے موقع پر آئی جی پنجاب لاہور میں مرکزی شبیہہ ذوالجناح عزاداری جلوس کی سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کے لیے فیلڈ میں موجود رہے۔ انہوں نے مرکزی جلوس کے روٹ کا دورہ کیا اور امام بارگاہ کربلا گامے شاہ پہنچ کر سینئر پولیس افسران کے ہمراہ سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
آئی جی پنجاب کا مرکزی عزاداری جلوس کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

مزید خبریں
لاہور۔27جون (اے پی پی):یومِ عاشور کے موقع پر آئی جی پنجاب لاہور میں مرکزی شبیہہ ذوالجناح عزاداری جلوس کی سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کے لیے فیلڈ میں موجود رہے۔ انہوں نے مرکزی جلوس کے روٹ کا دورہ کیا اور امام بارگاہ کربلا گامے شاہ پہنچ کر سینئر پولیس افسران کے ہمراہ سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پر سینئر افسران نے آئی جی پنجاب کو یومِ عاشور کے مرکزی عزاداری جلوس کے سکیورٹی پلان اور انتظامات پر بریفنگ دی۔ آئی جی پنجاب نے جلوس کے مختلف مقامات پر تعینات پولیس افسران اور اہلکاروں کو ہر وقت الرٹ رہ کر فرائض انجام دینے کی ہدایت کی اور سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور جوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا۔
آئی جی پنجاب نے امن کمیٹی کے ارکان اور عزاداروں سے بھی ملاقات کی اور سکیورٹی انتظامات اور فراہم کی جانے والی سہولیات کے حوالے سے دریافت کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کے ایک لاکھ سے زائد افسران اور جوان صوبہ بھر میں جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کو یقینی بنا رہے ہیں۔








