ویتنام میں ٹرک کھائی میں گرنے سے دو افراد ہلاک، ایک شدید زخمی

ویتنام کے پہاڑی صوبے سون لا میں ہفتے کی علی الصبح ایک ٹرک گہری کھائی میں گرنے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔شنہوا کے مطابق حادثہ صبح تقریباً ایک بجے قومی شاہراہ پر پیش آیا، جہاں ٹرک پہلے سڑک کے کنارے نصب حفاظتی رکاوٹ سے ٹکرایا، پھر بے قابو ہو کر تقریباً 20 میٹر گہری کھائی میں جا گرا۔

ہنوئی ۔27جون (اے پی پی):ویتنام کے پہاڑی صوبے سون لا میں ہفتے کی علی الصبح ایک ٹرک گہری کھائی میں گرنے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔شنہوا کے مطابق حادثہ صبح تقریباً ایک بجے قومی شاہراہ پر پیش آیا، جہاں ٹرک پہلے سڑک کے کنارے نصب حفاظتی رکاوٹ سے ٹکرایا، پھر بے قابو ہو کر تقریباً 20 میٹر گہری کھائی میں جا گرا۔

حادثے کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے، جبکہ تیسرا شخص ٹرک سے باہر جا گرا اور اسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ڈرائیور اپنی لین برقرار رکھنے میں ناکام رہا، جس کے باعث گاڑی بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہوگئی۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزید خبریں