جاپان کے وسطی علاقے میں واقع یاماناشی صوبے اور اس سے ملحقہ علاقوں میں 5.6 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 10 افراد معمولی زخمی ہوگئے، جبکہ کسی جانی نقصان یا سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔
جاپان میں ماؤنٹ فوجی کے قریب 5.6 شدت کا زلزلہ، 10 افراد زخمی

مزید خبریں
ٹوکیو ۔27جون (اے پی پی):جاپان کے وسطی علاقے میں واقع یاماناشی صوبے اور اس سے ملحقہ علاقوں میں 5.6 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 10 افراد معمولی زخمی ہوگئے، جبکہ کسی جانی نقصان یا سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔
شنہوا کے مطابق زلزلے کا مرکز زمین کی سطح سے تقریباً 20 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔یاماناشی میں اس شدت کا زلزلہ آخری بار 1924 میں ریکارڈ کیا گیا تھا، جس کے بعد بعض حلقوں میں ماؤنٹ فوجی کی ممکنہ آتش فشانی سرگرمی کے بارے میں خدشات ظاہر کیے گئے۔ تاہم جاپان موسمیاتی ایجنسی نے واضح کیا ہے کہ زلزلے کے بعد آتش فشاں کی سرگرمی میں کسی غیر معمولی تبدیلی کے آثار نہیں ملے۔








