متحدہ عرب امارات کے وزیرِ خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے اپنے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی، جس میں خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
متحدہ عرب امارات اور ایران کے وزرائے خارجہ کا رابطہ، آبنائے ہرمز میں آزادانہ بحری آمد و رفت پر زور

مزید خبریں
دبئی۔27جون (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کے وزیرِ خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے اپنے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی، جس میں خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اماراتی خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق گفتگو کے دوران عبداللہ بن زاید النہیان نے مفاہمتی یادداشت کی تمام شقوں پر مکمل عمل درآمد کی اہمیت پر زور دیا، جس میں خطے میں کشیدگی کے خاتمے کو یقینی بنانا بھی شامل ہے۔انھوں نے کہا کہ ریاستوں کی خودمختاری کا احترام، اچھے ہمسائیگی کے اصولوں کی پاسداری، بین الاقوامی قوانین پر سختی سے عمل، اور سمندری راستوں کا تحفظ نہایت ضروری ہے۔
انھوں نے عالمی بحری آمد و رفت کی آزادی، خاص طور پر آبنائے ہرمز میں بلا رکاوٹ نقل و حرکت کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔عبداللہ بن زاید نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ جاری امریکہ-ایران مذاکرات مثبت نتائج دیں گے اور خطے میں پائیدار امن و استحکام قائم ہوگا۔انھوں نے مزید کہا کہ سنجیدہ سفارتکاری اور ذمہ دارانہ مذاکرات ہی علاقائی اور عالمی بحرانوں کے حل کا بہترین ذریعہ ہیں۔








