گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے چیئرمین شعیب حسین کی ملاقات

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے چیئرمین شعیب حسین نے ملاقات کی۔ہفتہ کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کی مجموعی کارکردگی، خصوصاً خیبرپختونخوا میں صحت کے شعبے میں فراہم کی جانے والی سہولیات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسلام آباد۔27جون (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے چیئرمین شعیب حسین نے ملاقات کی۔ہفتہ کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کی مجموعی کارکردگی، خصوصاً خیبرپختونخوا میں صحت کے شعبے میں فراہم کی جانے والی سہولیات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر اسٹیٹ لائف کے پہلے اسلامی انشورنس شعبہ تکافل اور ہیلتھ زون کی کارکردگی اور عوام کو فراہم کی جانے والی خدمات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ملاقات میں خیبرپختونخوا میں اسٹیٹ لائف کے مختلف شعبہ جات کے ذریعے عوام کو فراہم کی جانےوالی سہولیات کا دائرہ کار مزید وسیع کرنے اور خدمات کو مؤثر بنانے کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔

گورنر خیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی نے عوامی فلاح و بہبود کے لیے اسٹیٹ لائف کی خدمات کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ادارہ مستقبل میں بھی صوبے کے عوام کو بہتر اور معیاری سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنا کردار مزید مؤثر انداز میں ادا کرے گا۔

 

مزید خبریں