ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں شہریوں کی سہولت کے لیے تمام ڈرائیونگ لائسنسنگ سینٹرز اور خدمت مراکز کھلے ہیں، جہاں ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کا عمل معمول کے مطابق جاری ہے۔
صوبہ بھر میں تمام ڈرائیونگ لائسنسنگ سینٹرز اور خدمت مراکز کھلے ہیں،محمد وقاص نذیر

مزید خبریں
لاہور۔27جون (اے پی پی):ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں شہریوں کی سہولت کے لیے تمام ڈرائیونگ لائسنسنگ سینٹرز اور خدمت مراکز کھلے ہیں، جہاں ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کا عمل معمول کے مطابق جاری ہے۔
انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے فوری طور پر اپنے قریبی سینٹر سے رجوع کریں اور قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد ہی گاڑی یا موٹر سائیکل چلائیں۔ ڈی آئی جی ٹریفک نے بتایا کہ وزیراعلی پنجاب کے ویژن کے تحت16 سے18 سال کے نوجوانوں کے لیے جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ کے اجرا کا سلسلہ بھی جاری ہے تاکہ نوجوان محفوظ اور ذمہ دار ڈرائیونگ کو فروغ دے سکیں۔
انہوں نے خبردار کیا کہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف اب پنجاب بھر میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جبکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔ محمد وقاص نذیر نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرکے ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور اپنی اور دوسروں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے قانونی طریقے سے سڑکوں پر سفر کریں۔








