کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کا حساس معلومات لینے کی آڑ میں اسلام آباد پولیس کے اہلکار پر وحشیانہ تشدد

اسلام آباد۔27جون (اے پی پی):کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں نے حساس معلومات لینے کی آڑ میں اسلام آباد پولیس کے اہلکار پر وحشیانہ تشدد کیا،آزادکشمیرکے امن کی درپے کالعدم ایکشن کمیٹی اپنی تخریبی سرگرمیوں کے باعث عوام کے سامنے بے نقاب ہورہی ہے۔راولاکوٹ کی جنڈالہ چیک پوسٹ کے قریب اسلام آباد پولیس کے کانسٹیبل ہمایوں خورشید پر کالعدم کمیٹی کے مسلح شرپسندوں نے قاتلانہ حملہ کردیا۔ زخمی کانسٹیبل ہمایوں خورشید …

اسلام آباد۔27جون (اے پی پی):کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں نے حساس معلومات لینے کی آڑ میں اسلام آباد پولیس کے اہلکار پر وحشیانہ تشدد کیا،آزادکشمیرکے امن کی درپے کالعدم ایکشن کمیٹی اپنی تخریبی سرگرمیوں کے باعث عوام کے سامنے بے نقاب ہورہی ہے۔راولاکوٹ کی جنڈالہ چیک پوسٹ کے قریب اسلام آباد پولیس کے کانسٹیبل ہمایوں خورشید پر کالعدم کمیٹی کے مسلح شرپسندوں نے قاتلانہ حملہ کردیا۔

زخمی کانسٹیبل ہمایوں خورشید کا کہنا ہے کہ چھٹی سے واپس آ رہا تھا کہ کالعدم کمیٹی کےناکہ لگاۓ 50 سے زائد شرپسندوں نے روک کرشدید تشدد کا نشانہ بنایا۔شرپسندوں نے وردی پہنا کرریاستی اداروں اور افسران کے خلاف تقریر کرانے کی کوشش کی۔ کانسٹیبل ہمایوں خورشید نے کہا کہ کالعدم کمیٹی کے ایس ایم جیز سے لیس تقریباً 20 شرپسندوں نے ایس ایم جیز تان کر بیان دینے پرمجبورکیا،کالعدم کمیٹی کے شرپسندوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نفری اور پوزیشن سے متعلق معلومات لینے کی بھی کوشش کی،شرپسند عناصر آٹھ گھنٹے تک یرغمال رکھنے کے بعد چیک پوسٹ کے قریب چھوڑ گئے۔

کانسٹیبل ہمایوں خورشید اس وقت سی ایم ایچ راولا کوٹ میں شدید زخمی حالت میں زیرعلاج ہے۔ماہرین کے مطابق عوامی حقوق کی آڑ میں بیرونی ایما پر انتشاری کمیٹی کا قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے ، کالعدم کمیٹی کے شرپسند عناصرکو قانون کی گرفت میں لا کران کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جانی چاہیے۔