مسجدِ نبویؐ میں زائرین اور نمازیوں کو شدید گرمی سے بچانے اور ہر وقت خوشگوار ماحول فراہم کرنے کے لیے دنیا کا جدید ترین کولنگ (ایئر کنڈیشننگ) سسٹم چوبیس گھنٹے مکمل صلاحیت کے ساتھ کام کر رہا ہے،کولنگ سسٹم کی مجموعی صلاحیت 19,300 ریفریجریشن ٹن سے زائد ہے۔
مسجدِ نبویؐ میں زائرین اور نمازیوں کے لیے چوبیس گھنٹے جدید ترین کولنگ سسٹم فعال کردیا گیا

مزید خبریں
مدینہ منورہ۔27جون (اے پی پی):مسجدِ نبویؐ میں زائرین اور نمازیوں کو شدید گرمی سے بچانے اور ہر وقت خوشگوار ماحول فراہم کرنے کے لیے دنیا کا جدید ترین کولنگ (ایئر کنڈیشننگ) سسٹم چوبیس گھنٹے مکمل صلاحیت کے ساتھ کام کر رہا ہے،کولنگ سسٹم کی مجموعی صلاحیت 19,300 ریفریجریشن ٹن سے زائد ہے۔حرمین شریفین جنرل اتھارٹی برائے امورِ حرمین شریفین کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق مسجدِ نبویؐ میں کولنگ کا یہ جدید ترین سسٹم 98,700 مربع میٹر کے وسیع و عریض رقبے پر محیط ہے،
جو مسجد کے اندرونی حصوں اور ستونوں کے نیچے نصب خصوصی نظام کے ذریعے ٹھنڈک پہنچاتا ہے۔اس اعلیٰ ٹیکنالوجی کے حامل نظام کا مقصد دنیا بھر سے آنے والے ضیوف الرحمٰن اور نمازیوں کو چوبیس گھنٹے آرام دہ، معتدل اور پُرسکون ماحول فراہم کرنا ہے تاکہ وہ یکسوئی کے ساتھ اپنی عبادات سرانجام دے سکیں۔ انتظامیہ کی جانب سے اس پورے نیٹ ورک کی مسلسل نگرانی اور دیکھ بھال کی جاتی ہے تاکہ اس کی کارکردگی میں کوئی تعطل نہ آئے۔








