مشعال ملک کی رینجرز کیمپ پر دہشتگرد حملے کی مذمت

"مشعال ملک نے سندھ رینجرز کے کیمپ پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔”

اسلام آباد۔28جون (اے پی پی):حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے سندھ رینجرز کیمپ پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

یہاں جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے شہادت پانے والے 3 جوانوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔مشعال ملک نے کہا کہ پاکستان رینجرز سندھ نے بروقت کارروائی کر کے دہشتگردوں کو منطقی انجام تک پہنچایا،شہداء قوم کا فخر اور پاکستان کے حقیقی ہیرو ہیں، شہداء کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔مشعال ملک نے زخمی اہلکاروں کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے دعا کی۔