گورنر خیبرپختونخواکی سنیئر صحافی شہاب الدین کو خیبرپختونخوا اسمبلی پریس گیلری کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد
گورنر خیبرپختونخواکی سنیئر صحافی شہاب الدین کو خیبرپختونخوا اسمبلی پریس گیلری کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد۔28جون (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبہ کے سنیئر صحافی اور آج ٹی وی کے سینئر رپورٹر شہاب الدین کو خیبرپختونخوا اسمبلی پریس گیلری کا صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔اتوار کواپنےتہنیتی پیغام میں گورنرفیصل کریم کنڈی نے شہاب الدین کی صحافتی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی صحافت میں ان کا تقریباً 30 سالہ تجربہ اور گزشتہ 18 برس سے آج نیوز سے وابستگی ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، محنت اوردیانتداری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
گورنر نے اس موقع پرخیبرپختونخوا اسمبلی پریس گیلری کے نو منتخب سیکرٹری اظہر علی شاہ اور کوآرڈینیٹر ارسلان خان کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔فیصل کریم کنڈی نے امید ظاہر کی کہ نو منتخب عہدیداران اسمبلی کی کارروائی اور عوامی مسائل کو ذمہ دارانہ، غیرجانبدارانہ اور مؤثر انداز میں اجاگر کرنے کے لیے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے اور صحافت کے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار کو مزید مضبوط بنائیں گے۔








