صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میرضیاء اللہ لانگو نے شہید تاجر ہاشم خان نورزئی کی رہائش گاہ پہنچ کر لواحقین، عزیز و اقارب سے ملاقات کی، ان سے تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر وزیر داخلہ میرضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ حکومت غم اور دکھ کی اس گھڑی میں شہید کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے اور انہیں ہر …
وزیر داخلہ بلوچستان نے شہید تاجر ہاشم خان نورزئی کے گھر جاکر فاتحہ خوانی کی
کوئٹہ۔ 28 جون (اے پی پی):صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میرضیاء اللہ لانگو نے شہید تاجر ہاشم خان نورزئی کی رہائش گاہ پہنچ کر لواحقین، عزیز و اقارب سے ملاقات کی، ان سے تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر وزیر داخلہ میرضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ حکومت غم اور دکھ کی اس گھڑی میں شہید کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے اور انہیں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔
انہوں نے لواحقین کو یقین دہانی کرائی کہ واقعے میں ملوث عناصر کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور کسی بھی ملزم کو قانون کی گرفت سے بچنے نہیں دیا جائے گا۔وزیر داخلہ نے متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ واقعے میں ملوث افراد کی فوری گرفتاری یقینی بنائی جائے اور تفتیش کو ہر پہلو سے آگے بڑھایا جائے تاکہ متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت شہید ہاشم خان نورزئی کے لواحقین کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔









