ڈی جی پی ڈی ایم اے اور ڈپٹی کمشنر موسی خیل کا تحصیل کنگری کے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایات پر ڈی جی پی ڈی ایم اے جہانزیب خان نے ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خجک کے ہمراہ ضلع موسی خیل کی تحصیل کنگری کے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کھجوری چھاپ اور غڑوندی کا تفصیلی دورہ کر کے زلزلے سے متاثرہ مکانات کا جائزہ لیا اور متاثرہ زخمیوں کی عیادت کی ۔

کوئٹہ۔ 28 جون (اے پی پی):وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایات پر ڈی جی پی ڈی ایم اے جہانزیب خان نے ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خجک کے ہمراہ ضلع موسی خیل کی تحصیل کنگری کے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کھجوری چھاپ اور غڑوندی کا تفصیلی دورہ کر کے زلزلے سے متاثرہ مکانات کا جائزہ لیا اور متاثرہ زخمیوں کی عیادت کی ۔ اس موقع پہ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ڈپٹی کمشنر کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ زلزلے سے متاثرہ مریضوں اور مکانات کی سروے رپورٹ بنا کر بھیجیں تاکہ وزیراعلی بلوچستان کی ہدایات پہ عمل کرکے زلزلہ سے متاثرہ لوگوں کی امداد جلد از جلد پہنچائی جاسکے ۔

اس موقع پر ڈی جی پی ڈی ایم اے نے زلزلے سے متاثرہ لوگوں سے حال احوال معلوم کیا اور متاثرہ خاندانوں کو ٹینٹ ، راشن، برتن وغیرہ فراہم کئے ۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے اس موقع پر متاثرین سے کہا کہ لانگ ٹرم مکانات کی تعمیر وغیرہ کے حوالے جلد سروے مکمل کرکے رپورٹ مرتب کی جائیگی جس کے بعد بہت جلد آپکو سر کاری امداد ملے گی ۔ اس موقع پر متاثرین نے حکومت بلوچستان کی طرف سے اقدامات کو سراہا اور ڈی جی پی ڈی ایم اے اور ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا ۔