کیماڑی پولیس نے سات ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ، منشیات اور چھالیہ برآمد کرلی۔اتوار کو ترجمان کیماڑی پولیس کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 7مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 2عدد غیر قانونی پستول، 118گرام آئس، 260کلو گٹکا ماوا اور 540کلو چھالیہ برآمدکرلی گئی۔
کیماڑی پولیس کی کارروائیاں،7 ملزمان گرفتار،اسلحہ،منشیات وچھالیہ برآمد

مزید خبریں
کراچی۔ 28 جون (اے پی پی):کیماڑی پولیس نے سات ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ، منشیات اور چھالیہ برآمد کرلی۔اتوار کو ترجمان کیماڑی پولیس کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 7مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 2عدد غیر قانونی پستول، 118گرام آئس، 260کلو گٹکا ماوا اور 540کلو چھالیہ برآمدکرلی گئی۔ گرفتار ملزمان میں ایک اسٹریٹ کریمنل، 2منشیات فروش، 2گٹکاماوا سپلائرز،ایک غیرقانونی طور پر مقیم افغانی شہری اور دیگر جرائم میں ملوث ملزم شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔








