وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ رکن قومی اسمبلی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ملاقات

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اتوار کو اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ رکن قومی اسمبلی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، قومی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا ۔

کوئٹہ۔ 28 جون (اے پی پی):وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اتوار کو اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ رکن قومی اسمبلی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، قومی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا ۔

موقع پر بلوچستان کی امن و امان کی موجودہ صورتحال اور صوبے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے جاری اقدامات پر بھی گفتگو ہوئی۔ وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان میں امن، استحکام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے صوبائی حکومت کے عزم سے آگاہ کیا اور کہا کہ حکومت دہشت گردی اور بدامنی کے خاتمے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل ہم آہنگی کے تحت مؤثر اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے ۔

مولانا فضل الرحمان اور وزیراعلیٰ بلوچستان نے ملکی استحکام، سیاسی ہم آہنگی اور بلوچستان میں امن و ترقی کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر بھی اتفاق کیا ۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔