راولپنڈی پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا

راولپنڈی پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ کو گرفتار کر کے ایک موٹر سائیکل اور رقم برآمد کر لی۔ اتوار کو ترجمان پولیس کے مطابق پیرودھائی پولیس نے چوری و نقب زنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ کے ارکان کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ ایک موٹر سائیکل اور 8 ہزار روپے نقد رقم برآمد کر لی گئی۔

راولپنڈی۔28جون (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ کو گرفتار کر کے ایک موٹر سائیکل اور رقم برآمد کر لی۔ اتوار کو ترجمان پولیس کے مطابق پیرودھائی پولیس نے چوری و نقب زنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ کے ارکان کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ ایک موٹر سائیکل اور 8 ہزار روپے نقد رقم برآمد کر لی گئی۔

ایس پی راول سعد ارشد نے کہا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ انہیں قانون کے مطابق سزا دلائی جا سکے۔ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔