مودی حکومت میں ریاستی ادارے آپس میں ہی دست وگریباں، پولیس اور فوج میں تصادم

مودی حکومت میں ریاستی ادارے آپس میں ہی دست و گریباں ہو گئے ہیں ،پولیس اور فوج میں تصادم ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انتہا پسند مودی حکومت کے ناقص کنٹرول کے باعث شکست خوردہ بھارتی فوج ملک کے اندر بھی غنڈہ گردی پر اُتر آئی ہے

اسلام آباد۔29جون (اے پی پی):مودی حکومت میں ریاستی ادارے آپس میں ہی دست و گریباں ہو گئے ہیں ،پولیس اور فوج میں تصادم ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انتہا پسند مودی حکومت کے ناقص کنٹرول کے باعث شکست خوردہ بھارتی فوج ملک کے اندر بھی غنڈہ گردی پر اُتر آئی ہے،بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر کے ضلع کشتواڑ میں غاصب بھارتی فوج نے پولیس اہلکاروں کو اپنی بربریت کا نشانہ بنایا۔ بھارتی جریدے دی ہندو کے مطابق بھارتی فوج کے درجنوں اہلکار اتھولی تھانے کی چار دیواری پھلانگ کر اندر داخل ہوگئے، اسلحہ اور لاٹھیوں سے لیس 17راشٹریہ رائفلز کے40اہلکاروں نے پولیس سٹیشن میں داخل ہوکر تشدد اور توڑپھوڑ کی، پولیس نےمیجر اور کمانڈنگ آفیسر سمیت متعدد بھارتی فوجی اہلکاروں پر اقدام قتل اور حملے کی ایف آئی آر درج کرلی، ایف آئی آر کے مطابق فوجی اہلکاروں کا حملہ پہلے سے طے شدہ تھا اور وہ ڈیوٹی پر موجودپولیس اہلکاروں کو قتل کرنا چاہتے تھے ، یاد رہے کہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں پولیس اورفوج یاپیراملٹری اہلکاروں میں تصادم کا یہ پہلا واقعہ نہیں، ماضی میں بھی ایسے کئی واقعات ہوچکے ہیں، بھارتی فوج اورپولیس کے درمیان تصادم سے علاقے میں تعینات قابض افواج کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی ظاہر ہوتی ہے، بھارتی فوج کی طرف سے کشمیراوردیگرعلاقوں میں غنڈہ گردی ظاہر کرتی ہے کہ مودی حکومت ریاستی اداروں پرکنٹرول میں ناکام ہوچکی ہے۔