سوات کے تھانہ مٹہ کے ایس ایچ او اکبر حسین نےکارروائی کرتے ہوئے بدنامِ زمانہ منشیات فروش ناصر اقبال کو گرفتار کر کے 995 گرام چرس برآمد کر لی
سوات ، دو منشیات فروش گرفتار
پشاور۔ 29 جون (اے پی پی):سوات کے تھانہ مٹہ کے ایس ایچ او اکبر حسین نےکارروائی کرتے ہوئے بدنامِ زمانہ منشیات فروش ناصر اقبال کو گرفتار کر کے 995 گرام چرس برآمد کر لی۔ترجمان سوات پولیس کے مطابق ایک دوسری کارروائی میں ایس ایچ او تھانہ گوالیری گوہر علی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ دوران گشت منشیات فروش بلال خان کو گرفتار کرکے 415 گرام چرس برآمد کر لی ۔ گرفتار ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت متعلقہ تھانوں میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔









