وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف ، ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی پنجاب سید موسیٰ رضا اور ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ کی ہدایات پر ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن غلام صابر کی زیر نگرانی پنجاب فوڈ اتھارٹی شیخوپورہ کی فوڈ سیفٹی ٹیمیں معیاری خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے فیلڈ میں مکمل متحرک ہیں
شیخوپورہ ،خوراک سے منسلک 82 کاروباروں کا معائنہ،1 لاکھ 26 ہزار روپے سے زائد کا جرمانہ عائد
شیخوپورہ ۔ 29 جون (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف ، ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی پنجاب سید موسیٰ رضا اور ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ کی ہدایات پر ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن غلام صابر کی زیر نگرانی پنجاب فوڈ اتھارٹی شیخوپورہ کی فوڈ سیفٹی ٹیمیں معیاری خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے فیلڈ میں مکمل متحرک ہیں ، ضلع بھر میں خوراک سے منسلک 82 کاروباروں کا معائنہ کیا گیا ، حفظان صحت کےاصولوں کی خلاف ورزی اور صفائی کے ناقص انتظامات پر 1 لاکھ 26 ہزار روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کیا معیاری دودھ کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ضلع شیخوپورہ کے مختلف علاقوں میں چیکنگ کے دوران 39 ہزار 485 لٹر دودھ کو چیک کیا گی۔
مزید براں غیر معیاری اور ممنوع اشیاء خورد نوش جن میں 5 کلوگرام زائد المیعاد اشیاء اور بیکری آئٹمز کو موقع پر تلف کیا گیا 5 اشیاء کی فوڈ کوالٹی جانچنے کے لیے نمونہ جات لے کر لیب بھجوائے گئے، اور متعدد فوڈ پوائنٹ مالکان کو اصلاحی نوٹس بھی جاری کیے گئے۔ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں کی مضر صحت اشیاءکی خریدوفروخت کرنے والوں کےخلاف کاروائیوں بارے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کو صاف ستھری خوراک کی فراہمی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہونی چاہیے، پنجاب فوڈ اتھارٹی ہمیشہ کی طرح لوگوں کو صاف ستھری اور معیاری خوراک کی فراہمی کے لیے دن رات کوشاں ہے ۔









