آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات

لاہور۔29جون (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق دوپہر کے اوقات میں مری، گلیات، جہلم، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، پاکپتن، وہاڑی، ڈیرہ غازی خان اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم مری، گلیات، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، پاکپتن، وہاڑی، بہاولپور، بہاولنگر اور گردونواح میں شام/رات کے اوقات میں آندھی/گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔گزشتہ روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 32اور زیادہ سے زیادہ41سینٹی گریڈرہا جبکہ ہوا میں نمی کی شرح 45فیصدریکارڈ کی گئی ۔

اسی طرح لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 127فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس ڈی ایچ اے فیز فائیو میں 96،اے آر سی 67،برکی روڈ158،عسکری ٹین67،ماڈل ٹان 77،بیدیاں روڈ112اور علامہ اقبال ٹاون میں 129 ریکارڈ کیا گیا۔

 

مزید خبریں