پنجاب ایمرجنسی سروس کے زیر اہتمام لاہورمیں ممکنہ سیلابی صورت حال سے نمٹنے کیلئے فرضی مشقوں کا انعقاد

پنجاب ایمرجنسی سروس لاہور کے زیر اہتمام لاہورمیں ممکنہ سیلابی صورت حال سے نمٹنے کیلئے فرضی مشقوں کا انعقاد کیا گیا۔ ترجمان ریسکیو1122 کے مطابق سیکرٹری محکمہ ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایات کے مطابق ممکنہ سیلاب سے نبردآزما ہونے کیلئے فرضی ریسکیو مشقوں کا انعقاد دریائے راوی میں بارہ دری کے مقام پر کیا گیا۔

لاہور۔29جون (اے پی پی):پنجاب ایمرجنسی سروس لاہور کے زیر اہتمام لاہورمیں ممکنہ سیلابی صورت حال سے نمٹنے کیلئے فرضی مشقوں کا انعقاد کیا گیا۔ ترجمان ریسکیو1122 کے مطابق سیکرٹری محکمہ ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایات کے مطابق ممکنہ سیلاب سے نبردآزما ہونے کیلئے فرضی ریسکیو مشقوں کا انعقاد دریائے راوی میں بارہ دری کے مقام پر کیا گیا۔

فرضی ریسکیو مشقیں ضلعی ایمرجنسی افسر ڈاکٹر رضوان احمد چوہدری کی سربراہی میں انعقاد پذیر ہوئیں۔ان مشقوں میں ریسکیورز ،ریسکیو رضاکاروں کی بڑی تعداد نے حصہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ علی اعجاز نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹررضوان احمد چوہدری اور ضلعی انتظامیہ کے افسران کے ہمراہ موک ایکسرسائز کا مشاہدہ کیا۔ ریسکیو1122 کی تیاری حالت پر ڈپٹی کمشنر نے اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ فرضی مشقوں کا مقصد ایمرجنسی کی صورت میں فوری ریسپانس کو یقینی بنانا ہے جبکہ ان فرضی مشقوں کے ذریعے محکمہ جات کے مابین ہم آہنگی اور اجتماعی ریسپانس میں بہتری آتی ہے۔

انہوں نے ضلعی ایمرجنسی آفیسر کو ریسکیو بوٹس آلات و انجنوں کی بار بار انسپکشن اور تیاری حالت کی جانچ کی ہدائت کی۔ مشقوں میں پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو1122) لاہور، محکمہ صحت، لائیو سٹاک اور ضلعی انتظامیہ لاہور کے علاوہ کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیموں نے بھی شرکت کی۔ اس دوران پنجاب ایمرجنسی سروس لاہور کے عملہ نے سیلاب متاثرین کو موقع پر ابتدائی طبی امدادکی فراہمی اور سی پی آر کے حوالے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ پیش کیا۔جبکہ ریسکیورز کے دستوں نے بوٹ فلیگ مارچ کرتے ہوئے معزز مہمانوں کو سلامی پیش کی۔

جبکہ ضلعی ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 لاہور ڈاکٹر رضوان احمد چوہدری نے ریسکیو سٹالز پر موجود ریسکیو آلات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے اس سلسلے میں کیے گئے انتظامات کامعائنہ کیا اورمحکمہ جات کی کارگردگی کو تسلی بخش قراد دیتے ہوئے ریسکیورزکے کام کوسراہا۔اس حوالے سے میڈیا بریفنگ میں ان کا کہنا تھا کہ موک ایکسر سائز کا مقصدتیاری کی صورت حال اور امدادی سازوسامان کی آپریشنل حالت کا معائنہ کرناہے تاکہ موثر حکمت عملی سے سیلابی صورت حال میں ادارے باہمی ہم آہنگی سے کام لیتے ہوئے متاثرین کو بروقت ریلیف فراہم کر سکیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ضلعی ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹررضوان احمد چوہدری نے میڈیا کو بتایا کہ پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو1122) لاہورکسی بھی ناگہانی صورتحال سے نبردآزما ہونے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔

 

مزید خبریں