حضرو ، شدید گرمی میں احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کیا جائے ،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن

ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن حکومت پنجاب اٹک شہزاد نیاز کھوکھر نے شہریوں کی آگاہی کے دئیے گئے پیغام میں کہا ہے

حضرو۔ 30 جون (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن حکومت پنجاب اٹک شہزاد نیاز کھوکھر نے شہریوں کی آگاہی کے دئیے گئے پیغام میں کہا ہے کہ شدید گرمی میں احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کیا جائے شدید دھوپ میں گاڑی پارک کرنے سے حتیٰ الامکان گریز کریں۔ اگر مجبوری کے تحت گاڑی کھڑی کرنا پڑے تو سائیڈ کے شیشے معمولی سا کھول دیں تاکہ گاڑی کے اندر جمع ہونے والی حد سے زیادہ گرمی کم ہو سکے۔اس کے علاوہ گاڑی کے اندر موبائل فون، پاور بینک، پرفیوم، لائٹر، گیس سلنڈر یا کوئی بھی ایسی چیز ہرگز نہ چھوڑیں جو شدید گرمی کے باعث آگ لگنے یا پھٹنے کا سبب بن سکتی ہوآپ کی معمولی سی احتیاط کسی بڑے حادثے سے بچا سکتی ہے۔