دی ویمن یونیورسٹی ملتان میں فال 2026 داخلوں کا اعلان آن لائن درخواستیں 17 جولائی تک طلب

دی ویمن یونیورسٹی ملتان نے فال 2026 کےمختلف انڈرگریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ، ایم فل، پی ایچ ڈی،فارم ڈی، بی ایڈ،پی جی ڈی، ڈپلومہ اورسرٹیفکیٹ پروگرامزمیں داخلوں کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے

ملتان۔ 30 جون (اے پی پی):دی ویمن یونیورسٹی ملتان نے فال 2026 کےمختلف انڈرگریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ، ایم فل، پی ایچ ڈی،فارم ڈی، بی ایڈ،پی جی ڈی، ڈپلومہ اورسرٹیفکیٹ پروگرامزمیں داخلوں کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ تر جمان یونیورسٹی کے مطابق داخلوں کے لیے آن لائن درخواستیں 17 جولائی 2026 تک جمع کرائی جا سکتی ہیں، جبکہ تمام درخواستیں صرف یونیورسٹی کے آن لائن ایڈمیشن پورٹل کے ذریعے وصول کی جائیں گی۔ ترجمان کے مطابق یونیورسٹی میں ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام (ADP)، چار سالہ بی ایس پروگرامز، پوسٹ اے ڈی/بی ایس ففتھ سمسٹر، ڈاکٹر آف فارمیسی (Pharm-D)، ایم ایس، ایم فل اورپی ایچ ڈی سمیت متعد د پروگرامزمیں داخلے جاری ہیں۔کمپیوٹرسائنس،انفارمیشن ٹیکنالوجی،بائیو ٹیکنالوجی، بزنس ایڈمنسٹریشن،انگلش،ایجوکیشن، فزکس، کیمسٹری، باٹنی، زوالوجی، اکنامکس، اردو، اسلامیات، میڈیا اینڈ کمیو نیکیشن، ریاضی، مائیکرو بیالوجی اور پبلک ہیلتھ سمیت مختلف شعبہ جات میں طالبات کو داخلے دیے جائیں گے۔

یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق تمام پروگرام ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) سے منظور شدہ ہیں۔ طالبات کو جدید لیبارٹریز، ڈیجیٹل لائبریری، تجربہ کار فیکلٹی، محفوظ کیمپس، ہاسٹل، ٹرانسپورٹ اور مختلف اسکالرشپس سمیت متعدد سہولیات میسر ہوں گی۔ میرٹ اور مالی ضرورت کی بنیاد پر مالی معا ونت کےپروگرام بھی دستیاب ہیں۔آرٹس اینڈ ڈیزائن سے دلچسپی رکھنے والی طالبات کے لیے گرافک ڈیزائن، ڈیجیٹل پینٹنگ، فوٹوگرافی،خطاطی، آئل پینٹنگ،مجسمہ سازی اوردیگر تخلیقی شعبوں میں ڈپلومہ اورسرٹیفکیٹ کورسز بھی پیش کیے جا رہے ہیں۔ یونیورسٹی نے خواہشمند طالبات کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ سے قبل آن لائن درخواست مکمل کریں، مطلوبہ دستاویزات اپ لوڈ کریں اور داخلہ شیڈول، اہلیت، انٹری ٹیسٹ اور میرٹ لسٹ سے متعلق معلومات یونیورسٹی کے داخلہ پورٹل سے حاصل کریں۔

 

مزید خبریں